جموں//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں منگل کے روز پاکستان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق ایل او سی کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں منگل کی صبح قریب سات بجے پاکستانی فوج کی طرف سے ہلکے و خودکار ہتھیاروں اور مارٹروں سے گولہ باری کا بلااشتعال اور شدید آغاز کیا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی گولہ باری کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ایم ایس سوریا کانتھ شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا ’سوریا کانتھ کو فوری طور پر نذدیکی طبی مرکز لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا‘۔