سرینگر/جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پربالا کوٹ سیکٹر میں بدھ کے روز جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے بارودی سرنگوں کے کئی دھماکے ہوئے۔ایل او سی پر بالاکوٹ سیکٹر میں آگ نمودار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی ایکڑ جنگلاتی اراضی پر پھیل گئی۔آگ کی وجہ سے ان علاقوں میں بارودی سرنگوں کے کئی دھماکے ہوئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یو این آئی