جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔