حسین محتشم
پونچھ//گزشتہ رات دیر گئے ضلع پونچھ کے قاضی موہڑہ کے گنڈی علاقے میں ایک دکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دْکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ْدکان کوراکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔اس ضمن میں مقامی نوجوانوں نے کہا کہ ایک خاتون نے دیر رات گئے دْکان سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے فوری دکاناندار کو کال کر کے اطلاع دی۔ اس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملے کو بھی اطلاع دی گئی تاہم فائر سروس کے پہنچنے سے قبل ہی دکان کاسامان نذر آتش ہوگیا تھا۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا یہ علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے ایک یا دو کلو میٹر ہے اگر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جلد پہنچتی، تواس پر قابو پایا جاسکتا تھا۔اطلاع کے مطابق یہ دکان جاوید اقبال ولد محمد سلیم کی ہے دکان میں بجلی کا سامان فروخت کیا جاتا تھا۔مقامی شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ دکاندار کا لون معاف کیا جائے اور اس کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنی دکان چلا سکے۔