پونچھ //پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی ایک مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع کے کیرنی علاقہ میں جہانگیر علی ولد والی محمد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 2پستوال ،4چینی گرینڈ ،پستوال کے 100روند اور پستوال کی ہی 4میگزین بھی ضبط کی گئی ہیں ۔سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص اس اسلحہ کو سرنکوٹ کے بشارت خان اور سانگلہ کے شیراز کے حوالے کرنے والا تھا تاہم پولیس نے ان دونوں افراد کو بھی گرفتارکرلیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد سرحدی ضلع پونچھ میں غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کی کوشش کررہے تھے جبکہ اس سلسلہ میںایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر227/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔