سرینگر/ حکام نے جمعرات کو ضلع پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکول بند کئے۔
ذرائع نے کہا کہ کیرنی سیکٹر میں ہند۔پاک افواج کے درمیان گولی باری کے بعد کنٹرول لائن کے نزدیک سبھی سکول آج کیلئے بند کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ضلع پونچھ کے کیرنی علاقے میں بھارتی ٹھکانوں کو آج صبح نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی۔
آر پار گولی باری کے نتیجے میں کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔