حسین محتشم
پونچھ//شہید وہان میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز منگلوار کو اسپورٹس اسٹیڈیم، پونچھ میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں شہید وہان بھارگو کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نہ صرف کرکٹ کا جشن منانا ہے بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی فروغ دینا ہے۔یہ ٹورنامنٹ منشیات کو نہیں کہو، کھیلوں کو ہاں کے بینر تلے منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر نیرج شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کے ساتھ مشتاق احمد انچارج منیجر، اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، سرجن سنگھ، اور پون کمار مہمان خصوصی تھے۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد صداقت میر نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل اور پونچھ کے نوجوانوں کے اشتراک سے کیا ہے۔ پرویز احمد این آئی ایس کرکٹ کوچ آر ای کے نے بطور ٹیکنیکل انچارج کے طور پر خدمات انجام دیں اور تقریب کی میزبانی کی۔ اسے ایک سرشار ٹیم کی مدد حاصل ہے جن میں ہینن احمد، رجنیش مینی، پرویز احمد پی ای ٹی، ممتاز احمد، محمد شفیق، جسکرن سنگھ، اتکرش بھارگو، وحید جعفر، اور دیگر شامل ہیں۔ رام پرکاش شرما گراؤنڈ انچارج ہیں جبکہ سید ذاکر حسین ہیڈ اسسٹنٹ ہیں۔ مہمان خصوصی ڈی ایس پی نیرج شرما نے اپنے خطاب میں کہا کی یہ ٹورنامنٹ شہید وہان بھارگو کو زبردست خراج عقیدت ہے۔انہوں نے کہا کھیل نوجوانوں کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھیلوں میں شامل ہوں اور منشیات کو نہ کہیں۔اس دوران تمام معززین کو احترام اور تشکر کے طور پر روایتی شال سے نوازا گیا۔ افتتاحی میچ آڈی کلب ڈنگس بمقابلہ سپر 11 کے درمیان کھیلا گیا۔اس دوران آڈی کلب ڈنگس کی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف دیا۔ ابھی شرما نے سامنے سے قیادت کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر شاندار 70 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔ جواب میں، سپر 11 نے سخت گیند بازی کے خلاف جدوجہد کی اور 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 27 رنز سے اورہار گئی۔ مین آف دی میچ ابھی شرما کو قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی شاندار اننگ کھیلی۔ آدی کلب ڈنگس نے افتتاحی میچ 27 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کرکٹ کے ٹیلنٹ کا جشن ہے بلکہ کھیل کے جذبے، اتحاد اور مثبت عمل کے ذریعے ایک سچے ہیرو، شہید وہان بھارگو کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے پورے خطے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔