عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//پونچھ ضلع کے سرنکوٹ سب ڈویژن کے بفلیاز علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔متوفی کی شناخت سروار خان ولد فیض اکبر ساکن بفلیاز، پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی جمعرات کی شام سرنکوٹ کے ایک
لنک روڈ پر چل رہی تھی جب وہ بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ڈرائیور کو ریسکیو کرکے قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔