حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر مختلف وارڈوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ دور دراز علاقوں سے پانی لا کر استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران نے گزشتہ کئی مہینوں سے علاقہ کے لوگوں سے وعدے کئے ہیں لیکن آج تک پینے کے پانی کی معقول سپلائی ممکن نہیں ہوسکی۔ اس دوران پونچھ کی بالخصوص وارڈ نمبر06،07اور 09 محلہ کامسر اور گنڈی کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کو پانی نہیں مل رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ملازم بہانے بنا رہے ہیں۔ لوگوں نے ڈی سی سے پونچھ میں پانی کی مناسب سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔