سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے ضلع پونچھ میں سوموار کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیوں اور مارٹر شیلنگ کا تبادلہ کیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہپور سیکٹر میں بھارتی ٹھکانوں پر مارٹر شیلنگ کی۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج پاکستانی فائرنگ کا ''بھر پور'' جواب دے رہی ہیں۔