عظمیٰ نیوز سروس
مینڈھر// پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے قریب منگل کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ 32 سالہ سپاہی ایک گشتی پارٹی کا حصہ تھا جب اس نے غلطی سے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی جس سے سپاہی کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر، آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں لگی ہوئی ہیں جو کبھی کبھی بارش سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات ہوتے ہیں۔