پونچھ//چکاں دا باغ کے راستے ہونے والی تجار ت سرحد کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے جمعرات کوملتوی کر دی گئی۔کسٹودین چکاں دا باغ تنویر احمد نے کہا کہ چکاں دا باغ سے 25مالبردار ٹرک پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کے لئے روانہ کئے گئے تھے لیکن حدِ متارکہ پر فوج کی جانب سے گیٹ نہیںکھولا گیا اورٹرکوں کو حدِ متارکہ کے آر پار جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد تمام مال بردار ٹرک ٹریڈ سنٹر چکاں دا باغ واپس لوٹ آئے ۔انہوں نے بتایا کہ راولاکوٹ سے بھی تاجروں کی جانب سے 6 مالبردار ٹر حدِ متارکہ پر پہنچے لیکن فوج کی جانب سے گیٹ نہ کھولے جانے پر وہ ٹرک بھی واپس چلے گئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمعہ کو تجارت دوبارہ بحال ہو جائے گی۔