حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی عوام کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کیلئے پونچھ انتظامیہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس پھر سے بحال کی گئی۔ اس ہیلی کاپٹر سروس کیلئے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ایم ایل اے پونچھ نے اس سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس کی ٹکٹ زیادہ ہے تاہم وہ وزیر اعلی عمر عبداللہ سے گزارش کریں گے کہ وہ ٹکٹ میں کمی کریں تاکہ عام شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔ بتا دیں کہ اس سے قبل بھی کئی بار یہ سروس شروع کی گئی لیکن اضافی ٹکٹ کی وجہ سے سروس زیادہ دیر نہ چل سکی۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹکٹ میں کمی کی جائے گی تاکہ وہ بھی ہوائی سفر کر سکیں۔