سمت بھارگو
راجوری//پونچھ کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا، جو مبینہ طور پر ایک امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا تھاتاہم، اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ طاقتور دھماکہ پونچھ سیکٹر کے نکہ کٹے کے ایل او سی کے سامنے والے علاقے میں جمعہ کی صبح ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ’’پوری علاقے میں یہ دھماکہ سنا گیا جو ایل او سی کے ایک اہم مقام پر ہوا اور دونوں فوجوں کے درمیان ایک اہم جھنڈی میٹنگ سے چند گھنٹے پہلے تھا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکے میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔اس سے پہلے، پچھلے دو ہفتوں میں ایک طاقتور آئی ای ڈی دھماکہ اکھنور میں ہوا تھا جس میں دو بھارتی فوجی اہلکاروں کی جان چلی گئی تھی، جبکہ راجوری ضلع کے ایل او سی علاقوں میں دو بار مائن دھماکے ہوئے تھے جس میں دو سپاہی زخمی ہوئے تھے۔