عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ضلع پونچھ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے متعدد مقامات پر عوامی شیلٹر کیمپ قائم کئے ہیں، جہاں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیمپوں کا جائزہ لینے کے لئے سینئر افسران کی ایک ٹیم نے دورہ کیا، جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، چیف پلاننگ آفیسر اور تحصیلدار حویلی شامل تھے۔حکام کی جانب سے مذکورہ کیمپ مختلف مقامات پر قائم کئے گئے ہیں۔کیمپوں میں کیرمل اسکول، چنڈک ،ڈنگلا یونیورسٹی کیمپس،اشاعت العلوم، چنڈک،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، چنڈک،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، لسانہ،گورنمنٹ ہائی اسکول، سنائی،گورنمنٹ مڈل اسکول، سنائی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، سیری خواجہ،پولی ٹیکنک کالج، ستھراشامل ہیں ۔انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ تمام شیلٹر کیمپس میں رہائش، خوراک، اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور لوگ رضاکارانہ طور پر ان کیمپس میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی کے لئے ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔