پونٹنگ نے ٹیم انڈیا کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

لندن //سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میری آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے چھوٹی موٹی گفتگو ہوتی رہی ہے، گفتگو میں میری کوچنگ میں دلچسپی جاننے کی کوشش کی گئی، میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے، میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔رکی پونٹنگ کا کہنا تھا ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچ نہیں ہو سکتے، نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں 10، 11 ماہ کی نوکری ہے۔

 

یہ میری طرز زندگی میں فٹ نہیں ہوسکتا، جس سے میں لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں یقینی طور پر سینئر قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا۔ لیکن اس وقت میرے پاس اور کام ہے اور میں اپنا وقت گھر کے لیے بھی دینا چاہتا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ ہندوستانی ٹیم کے کوچ ہیں تو آپ آئی پی ایل میں اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکتے ۔ قومی ٹیم کی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس میں سال کے 10 سے 11 ماہ لگتے ہیں۔ اس وقت میں جس قسم کی زندگی گزار رہا ہوں اس کو دیکھتے ہوئے یہ کردار میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ میرا خاندان آئی پی ایل کے آخری پانچ ہفتوں تک میرے ساتھ تھا، وہ سب ہر سال میرے ساتھ ہندوستان آتے ہیں۔ جب میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ مجھے کوچ کے عہدے کی پیشکش ہوئی ہے تو اس نے بغیر سوچے سمجھے اسے قبول کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند سالوں میں ہندوستان کا دورہ کرنا پسند کریں گے ۔ میرا خاندان ہندوستان آنا پسند کرتا ہے اور انہیں یہاں کی کرکٹ کلچر بھی پسند ہے ۔ لیکن ابھی یہ میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں ہے ۔گوتم گمبھیر کو بھی حال ہی میں بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے رابطہ کیا تھا۔