لاس اینجلس/امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے پومونا کا میلہ گراؤنڈلاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلے کی میزبانی کرے گا۔لاس اینجلس 2028 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے منگل کو کہا کہ لاس اینجلس سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع پومونا فیئر گراؤنڈز میں خصوصی طور پر بنائے گئے عارضی مقام پر کرکٹ مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ 500 ایکڑ کمپلیکس 1922 سے لاس اینجلس کاؤنٹی میلے کی میزبانی کر رہا ہے ۔