عظمیٰ نیوز سروس
جموں//گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج جموں کے اسپورٹس ونگ نے ایم اے اسٹیڈیم جموں میں ادارے کی مختلف انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ برانچوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک ’ریس مقابلہ‘ کا انعقاد کیا جس میں 40 طلباء نے حصہ لیا ۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں تمام شعبہ جات نے ہر برانچ سے 3 لڑکوں، 2 لڑکیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا۔ کالج پرنسپل نے انعامات کی تقسیم کے دوران تمام شرکاء کو مقابلے میں حصہ لینے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے اور ہندوستان کو ایک متحرک اور توانا ملک بنانے کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔بوائز 5 کلومیٹر دوڑ میں انفارمیشن ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 5 ویں سمسٹر کے جپنیت پال سنگھ نے پہلا مقام حاصل کیا، دوسری پوزیشن ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کے راکیش کمار نے اور تیسری پوزیشن سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 5ویں سمسٹر کے آکاش دیپ نے حاصل کی۔لڑکیوں کے 2 کلومیٹر کے زمرے میں ریس سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 5ویں سمسٹر کی پریتی کماری نے جیتی، دوسرا مقام آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کے تیسرے سمسٹر کی نینسی نے جیتا اور تیسرا مقام ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کی کومل بھارتی نے حاصل کیا۔