سرینگر//ریاستی پولیس کے سربراہ ایس پی وید نے پولیس اسپتال سرینگر میں ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کی طرف سے پولیس اہلکاروں اور انکی افراد خانہ کو دی جانے والے معیاری طبی سہولیات کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں قائم پولیس اسپتالوں کو اعلیٰ اور جدید تشخیصی سامان سے لیس کیا گیا ہے تاکہ اسپتال میں مختلف اقسام کی جراحیاں ممکن ہوسکے۔ پولیس سربراہ نے پولیس اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر بلال احمد راجا اور انکی ٹیم کی طرف سے جدید لیپرسکوپی جراحیوں مثلا ٹی ایل ایچ (Total Lapro Hysterectomy)،ایم ای ایس ایچ Hernioplasty،ٹی ای پی، ٹی ائے پی پی وغیر شامل ہے۔ اسپتال میں حالیہ دنوں میں Lap. Orchidopexy کی جدید جراحی 32سالہ پولیس کانسٹیبل سجاد احمد پر انجام دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کی اس ٹیم میں ڈاکٹر ارشاد احمد کچھے، سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر ایس ایم عارف، سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر بالی جیت کور شامل تھی۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر بلال نے پولیس سربراہ اور دیگر سینئر پولیس افسران کی طرف سے اسپتال کو جدید آلات سے لیس کرنے کی کوشش کی سرہانہ کی ۔ انہوں نے دیگر ڈاکٹروں کی کوششوں کی بھی سراہنا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کی ترقی صرف پولیس سربراہ کی کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے پولیس اسپتال سرینگر مستقبل میں بھی ترقی کی راہ پر ہوگا۔