سرینگر//ڈرائیریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس۔ پی وید نے کل اپنی نوعیت کی پہلے قابلیشن ’’ ای این ٹی ‘‘ سی ایم ای کام لائیو سرجیکل ورک شاپ کا افتتاح پولیس اسپتال پولیس کنٹرول روم سرینگرمیں کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ڈی جی پی نے میڈکل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس اسپتال سرینگر ڈاکٹر بلال راجہ کو مبارک باد پیش کی جن کی بدولت اس طرح کے ورک شاپ کا انعقاد ہوا جوکہ جموں وکشمیر میںاپنی نوعیت کا پہلا ورک شاپ ہے۔ انہوں نے بتایا یہ میر اخواب ہے کہ پولیس اسپتال کشمیر میں ایک آڈاٹوریم ہونا چاہئے جہاں ڈاکٹر صاحباں جدید ٹیکنالوجی کا استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے ڈرائیریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر مذکورہ محکمہ صحت پولیس اسپتال کو ہرطرح کی سہولیات اور اچھی میڈکل فیکلٹی جاری اور مہیا رکھیں جس بنا پر جموں وکشمیر پولیس اس اسپتال کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہیگا اور اس کو ملک کا بہترین اسپتال بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس اسپتال میں ایک ٹرما سنٹر بنانے کی تجویز زیر غور ہے جس کو مستقبل قریب میں سیکشن کیاجائے گیا۔ تاکہ مریضو ں کو مذید بہتر سہولت بہم ہوں ۔تقریب کے دوران ڈرائیریکٹر ہلتھ سروس کشمیر سلیم رحمان نے ڈی جی پی کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے پولیس اسپتال کو ریاست کی شان بنائی اور پولیس سربراہ کی کافی سرہناکی جن کے بدولت پولیس ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر چل رہاہے جوکہ ریاست میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ ان کے اس تقریب میں دیگر مہمانوں نے اپنے خیلات کا اظہار کیاجن میںپریزنڈنٹ اے قیوآئی کشمیر چمبر اور ہیڈ آف دی ڈیپاٹمنٹ ای این ٹی گورنمنٹ میڈکل کالج سرینگر ڈاکٹر روف احمد ، ایکس پریزڈنٹ ایچ او ڈی ای این ۔ٹی گورنمنٹ میڈکل کالج ڈاکٹر محمد مقبول ، سنیر کنسلٹنٹ اور وئیس چیرمین ڈیمپا رٹمنٹ ای این ٹی سر گنگا رام اسپتال نئی دیلی ،ڈاکٹر دیوندر رائی ۔ورک شاپ کے دوران ڈاکٹر بلال احمد راجہ، ڈاکٹر دیوندر رائی ، ڈاکٹر ظفر اللہ بیگ ڈاکٹر سجاد قادری نے پرزنٹیشن پیش کی۔اے ڈی جی سکورٹی جموں وکشمیر دلباغ سنگھ ، اے ڈی جی آرمڈ ایل۔ موہنتی ، آئی جی پی کشمیر منیر احمد خان ، آئی جی پی آرمڈ افہادلمجتبیٰ ٰ، آئی جی پی ٹیک سنیل کمار ، آئی جی پی سی آئی ڈی عبدالغنی میر کے علاوہ پولیس کے دیگر سینئر پولیس آفیسران تقریب کے دوران موجود تھے ۔