شوپےان//کنی پورہ شوپےان مےں مغل روڈ پر پولےس رکھشک گاڑی اور موٹرسائیکل کے بےچ تصادم ہونے کی وجہ سے دو نوجوان بُری طرح سے زخمی ہوے ¿۔اتوار کی شام قرےب ساڑھے آٹھ بجے کنی پورہ شوپےان مےں دل دوز سڑک حادثہ مےں دو نوجوان زخمی ہوے جنہےں تشوےش ناک حالت مےں ضلع ہسپتال شوپےان پہنچاےا گےا۔ہسپتال مےں اےک نوجوان قاصد مشتاق مےرعمر 20سال ولد مشتاق احمد مےر ساکنہ علےالپورہ شوپےان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بےٹھا اور دوسرے نوجوان عادل منظور لون ولد منظور احمد لون ساکنہ کنی پورہ جسکی عمر 19سال کی بتائی جارہی ہے کو ضلع ہسپتال شوپےان کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دےنے کے بعد اسے سرےنگر ہسپتال منتقل کےا جہاں پر اُسکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ بعد ازاں قاصد کی لاش کو جب اسکے گھر لاےا گےا تو وہاں پر ہر طرف کہرام مچ گےا قاصد مشاق والدےن کا اکلوتا بےٹا تھا ۔ادھر شوپےان پولےس نے معاملہ کی تصدےق کرتے ہوے ¿ کہاں کہ ہم نے پولےس اسٹےشن شوپےان مےںکےس 253/2017درج کےا ہے ۔پولےس نے رکھشک اور ڈراے¿ور کو تحوےل مےں لےکر کاروا¿ئی شروع کر دی ہے۔اس معاملہ کے خلاف ضلع شوپےان مےں مکمل ہرتال رہی تمام دُکانےں کاوباری ادارے بھی بند رہے ۔سڑکوں پر ٹرے¿فک غاے¿ب رہا۔نوجوانوں نے پولےس گاڈےوں پر پتھراو کےابعد مےں کنی پورہ مےں نوجوانوں نے مغل شاہراہ کو بند کر دےا اور وہاں پر پولےس پر پتھراو کےا پولےس نے مظاہرےن کو مُنشر کرنے کےلئے ٹئےر شلنگ کی۔