سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو 550سے زیادہ پولیس افسران کی ریگو لرائزیشن اور ترقی کے احکامات صادر کئے۔ان میں ایس پی اورڈی ایس پی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرکے تین دہائیوں پرانا سینئارٹی سے متعلق تنازع حل ہوگیا ہے ۔
بیان کے مطابق ایل جی سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس ملی ٹنسی کیخلاف اول صف میں کھڑا ہے اور یہ قانون کا احترام کرنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
فی الوقت ایسے 550سے زیادہ افسران کی ریگولرائزیشن یا ترقی عمل میں لائی گئی ہے جن کے کیس2007سے التواءمیںپڑے ہوئے تھے۔ان میںایسے 440ایس پی اور ڈی ایس بھی شامل ہیں جو اس وقت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔