سرینگر/پولیس نے جمعرات کو سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی اُس ریلی کو ناکام بنایاجس کا اہتمام حالیہ پلوامہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
نیشنل کانفرنس کے بیسیوں کارکن پارٹی جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی سربراہی میں پارٹی صدر دفتر پر جمع ہوگئے جہاں سے اُنہوں نے لال چوک کی طرف ایک ریلی نکالی۔
تاہم پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے ٹی آر سی کے نزدیک ریلی کا راستہ روکا اورآگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
پولیس نے اگر چہ مظاہرین کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں تاہم مظاہرین رکاوٹیں پھلانگنے میں کامیاب ہوکر شیر کشمیر پار ک تک پہنچ گئے جہاں پولیس کی ایک اور پارٹی نے اُنہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں۔
بعد ازاں مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے۔
گذشتہ سنیچر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کھارہ پورہ ،سرنو نامی علاقے میں فورسز کارروائی میں سات نہتے شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔