جاوید اقبال
مینڈھر// پولیس نے مینڈھر کے علاقے میں ایک شہری سے 10 گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس چوکی اڑی کے انچارج سورن سنگھ کی قیادت میں سانگلہ چوک پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی گئی، جس دوران محمد ارشاد ولد غلام سرور، ساکن اڑی، سے 10 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مینڈھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ زیرِ نمبر 8/2025، دفعات 8/21/22 (NDPS) ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہم نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے۔علاقے کے عوام نے اڑی پولیس کی اس کارروائی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس اپنی کارروائی کو نشہ آور اشیاء کے خلاف مزید شدت کے ساتھ جاری رکھے گی۔پولیس کے مطابق، منشیات کے اسمگلنگ اور نشے کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور سماج کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔