پولیس کی مویشی سمگلنگ کیخلاف کارروائی | مختلف کارروائیوں کے دوران 62مویشی بازیاب

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں صوبہ کے مختلف علاقوں میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طریقہ سے سمگل کئے جارہے 62مویشیوں کو باز یاب کروا کر متعدد گاڑیاں ضبط کر لی ہیں ۔پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس چوکی پونی چک کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران 12مویشیوں کو باز یاب کروانے کیساتھ ساتھ 1ٹرک ضبط کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ 01 ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK20A/4134 ضبط کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کو ایس ائو ایس کمپلیکس پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھالیکن پولیس پارٹی کو دیکھ کر رکنے کے بجائے ٹرک بخشی نگر کی طرف بھاگ گیا اور تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا گیا۔ ملزم ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پی ایس دومانہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔اسی طرح پولیس کی جانب سے پولیس چوکی منوال کی ایک ٹیم نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پولیس چوکی کی ٹیم نے مویشیوں کو باز یاب کرواتے ہوئے جھجر کوٹلی میںمقدمہ درج کر لیاہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سب ڈویژں نگروٹہ کے زیر تحت پولیس کی جانب سے مویشی سمگلنگ کی پانچ کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 44مویشیوں کو باز یاب کروالیا جبکہ اس سلسلہ میں 5گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن نگروٹہ میں 4مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔جموں وکشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں درج کئے گئے مقدمات کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔