جموں// آرایس پورہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کوجاری رکھتے ہوئے ایک شخص کے قبضے سے شراب کی 40 تھیلیاں ضبط کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن آرایس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر باس پور گائوں میں ناکہ لگایا ۔پولیس نے ایک موٹرسائیکل کوروکااورتلاشی کے دوران موٹرسائیکل سوارکے قبضے سے 40 شراب کی تھیلیاں برآمدکیں۔ پولیس نے منشیات سمگلرکوگرفتارکرکے اس کے خلاف آرایس پورہ پولیس تھانے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے یہ کارروائی ایس پی ہیڈکوارٹر جموں کی نگرانی میں عمل میں لائی۔علاوہ ازیں میراں صاحب پولیس نے آپریشن سنجیونی کے تحت ایک پیدل مسافر کوروک کراس کی تلاشی لی جس کے دوران ا سکے قبضے سے 4 گرام ہیروئن ضبط کی گئی ۔ پولیس نے میراں صاحب سمگلرکوگرفتارکرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت پولیس سٹیشن میراں صاحب میں معاملہ درج کرلیاہے۔یہ کارروائی انسپکٹر رویندرسنگھ رکوال ایس ایچ او میراں صاحب اوراے ایس آئی یوگل کشور انچارج بی پی پی کلیاں کی قیادت اور ایس ڈی پی او آرایس پور سریندرچوہدری کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔