سرینگر//قومی یکجہتی دِن کے موقعے پر جموں و کشمیر پولیس نے تمام اضلعوں میں ’’ رن فار یونٹی ‘‘ دوڑ کا اہتمام کیا ، جن میں کافی تعداد میں طلبہ ،ذی عزت شہریوں ،نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ہندوارہ میں ایس ایس پی غلام جیلانی نے چوٹی پورہ بائے پاس کراسنگ سے ’’ رن فار یونٹی ‘‘ دوڈ کو جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ اس دوڑ میں کافی تعداد میں اسکولی بچوں ،ذی عزت شہریوں ،نوجوانوں ، اورپولیس اہلکاروںنے حصہ لیا ۔سرینگر پولیس نے’’ رن فار یونٹی ‘‘ دوڑ ریڈیو کشمیر کراسنگ سے شروع کی جس میں مختلف طبقے سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ بانڈی پورہ پولیس نے علی سپورٹس اکیڈمی کے اشتراک سے ’’ رن فار یونٹی ‘‘ دوڑ کا اہتمام کیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوںاور پولیس اہلکاروںنے شرکت کی ۔ائے ایس پی بانڈی پورہ نے ایس کے اسٹیڈیم سے دوڑ کو جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا جو کہ بعد میں ڈی پی ایل بانڈی پورہ پر اختتام ہوئی۔اونتی پورہ میں بھی ’’ رن فار یونٹی ‘‘ دوڑ کا اہتمام کیاگیاایس ایس پی اونتی پورہ محمد زاہد نے کدل بل سے’’رن فار یونٹی ‘‘ دوڑ کو جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا جس میں کافی تعداد میں عام لوگوں ،اسکولی بچوں اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔گاندربل میں بھی اس مہم کے تحت ڈی پی ایل گاندربل سے دوڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں عام شہریوں اور پولیس اہلکاروںنے شرکت کی ۔باقی ضعلوں میں بھی اس مہم کے تحت دوڈ کا اہتمام کیا گیا ۔ادھر سوپور پولیس نے سوک ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے تحت یوم یکجہتی کے دن کے موقعہ پر ایک دوڑ کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی سوپور شری ہرمیت سنگھ مہتا (کے پی ایس ) نے اس تقریب کو ہری جنڈھی دیکھائی ۔اتحاد کیلئے شروع کی گئی اس دوڑ مہم میں علاقے کہ معزز شہریوں سکولی بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس افسران نے شرکت کی ۔جبکہ ایس ڈی پی او سوپور مشکور احمد زرگر ، ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی ڈی آر سوپور غلام محی الدین نے تقریب کے دوران وسیع سکورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔2کلو میٹر کی یہ دوڑ امرگڑ سوپور میں اختتام پزیر ہوئی ۔