جموں//جنگجویانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس کو اعلی درجے کی سیکورٹی کے سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے اور سرکار پولیس کیلئے ہائی ٹیک سیکورٹی ساز و سامان کی خریداری کرے گی۔جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل ڈی جی ایس پی وید نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کوہائی ٹیک اور جدید ترین سیکورٹی آلات سے لیس کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر اعلیٰ درجے کے ساز و سامان سے لیس کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنگجویانہ حملوں کے خلاف پیمائش، حملوں، بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ بم حملوں کے خلاف پولیس کو ہائی ٹیک کیا گیا ہے اور مذکورہ ساز و سامان کو خریدنے کیلئے جے اینڈ کے پولیس ہیڈ کوارٹرس نے ای ٹنڈر کے ذریعے اس جدید سامان کو سپلائی کرنے کیلئے مینوفیکچررزسے رجوع کیا گیا ہے۔اس ساز و سامان میں مائع دھماکہ خیز ڈیٹیکٹر (ایل ای ڈی)،دراندازی کا پتہ لگانے کے نظام(آئی ڈی)،GPRSراڈر ،جدید کیمرے ،فلڈ لائٹس ،RFIDساخت کی گاڑیاں وغیرہ شامل ہیں ۔ایس پی وید کے مطابق کوشش یہ ہورہی ہے کہ پولیس فورس کو سیکورٹی سرگرمیوں میں ٹیکنالوجی کااستعمال اپ گریڈ کیا جائے ۔