جموں//جموں کشمیرپولیس نے چوری کے معاملات کے خلاف آپریشن میگھ دوت کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔پولیس نے مذکورہ آپریشن کے تحت 3 نقب زنوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے چوری کیاگیا4لاکھ روپے کاسامان اور 3لاکھ روپے نقدی برآمدکرلئے۔تفصیلات کے مطابق 3 مئی 2017 کو گورمکھ سنگھ ولد ہربنس سنگھ ساکن لوئر جلوچک نے پولیس سٹیشن گنگیال میں شکایت درج کرائی تھی کہ 2 اور 3 مئی کی درمیانی رات کو اس کے گھر سے نقب زنوں نے نقدی ،زیورات، موبائل فون وغیرہ اُڑالئے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 36/2017 ،زیردفعہ 457/380 آرپی سی معاملہ درج کیا جس کے بعد ایس آئی وجے شرما، انچارج پولیس پوسٹ گریٹرکیلاشی نے تحقیقات ہاتھ میں لی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارے اورمشتبہ افرادرام کمار عرف رامو ولد گوپی چند ساکن ریاسی ، دویندرسنگھ ولد بال کرشن ساکن رام بن اورمحمدطارق ولد محمداسلم ساکن ریاسی کوحراست میں لیاگیا جس کے دوران انہوں نے چوری کے واقعات کے جرم کوقبول کیااوربعدمیں پولیس نے ان کی طرف سے چرائے گئے 3لاکھ روپے نقدی اور زیورات اپنی تحویل میں لئے ۔اس کے علاوہ مذکورہ افرادنے یہ بھی قبول کیاکہ وہ دیگر چوری کے معاملات میں بھی ملوث ہیں اوران کے قبضے سے 5عددایل سی ڈی؍ایل ای ڈی،۔ایچ پی لیپ ٹاپ ۔ایک عدد، موبائل فون۔5 عدد، کیمرہ دوعدد۔ موٹرسائیکل ایف زیڈیاماہا۔ایک عدد، اورگیس سیلنڈردوعددبھی برآمدکئے۔پولیس نے یہ کامیابی ایس آئی وجے شرماانچارج پولیس پوسٹ گریٹرکیلاش اورایس آئی نایت علی ایس ایچ اوپولیس سٹیشن گنگیال کی قیادت اور ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اور ایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چوہدری کی نگرانی میں حاصل کی۔