سرینگر//پولیس کنٹرول روم کشمیر کے احاطے میں محکمہ سوشل فاریسٹری کے تعاون سے شجرکاری مہم شروع کی۔ مہم کا آغاز ایس ایس پی(پی سی آر) کشمیر شاہد معراج (جے جے پی پی ایس )کے ہمراہ کمانڈنٹ آئی آر پی -6 بٹالین زبیر احمد جے کے پی ایس ، کمانڈنٹ جے کے اے پی 5 ویں بٹالین شبیر ملک ، ایس پی امرن فاروق جے کے پی ایس ، ڈی آئی کمانڈنٹ آئی آر پی -6 ویں بٹالین صفدر سمون نے جے کے پی ایس ، ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری سرینگر تنویر احمد کے علاوہ پولیس اور محکمہ سوشل فاریسٹری کے دیگر افسران اور عہدیداروں نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔اس اقدام کا بنیادی مقصد پائیدار ماحولیاتی ترقی کے حصے کے طور پر اپنے اداروں میں ہریالی کو فروغ دینا ہے۔ ہمارے ماحولیات کا تحفظ اہمیت کا حامل ہے تاکہ ماحولیاتی تنوع کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمارے ماحولیاتی نظام کو مستحکم کیا جاسکے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے شریک افسران کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہریالی کو بڑھاوا دینے کے لئے پی سی آر کشمیر کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودوں کولگانے کے لئے خصوصی مہم چلائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ذمہ دار تنظیم کا حصہ ہونے کے ناطے ، ہمیں فطرت کو بہترین توازن میں رکھنے کے لئے درخت لگانا چاہئے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو سبز و صاف ماحول تحفہ دینا ہوگا۔
سرینگر // ایس پی کالج مولانا آزاد روڑ سرینگر میں محکمہ باٹونی کی طرف سے شجرکاری کے عالمی دن پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرخورشید احمد خان نے تقریب کی سربراہی کی اور پودے لگائے گے ۔اپنے خصوصی خطاب میں پروفیسرخورشید احمد خان نے کہا کہ دنیا جنگلات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ہمیں تمام فیکلٹی ممبران اور طلاب کو درختوں کی شجرکاری مہم چلانے اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔اس دوران پرنسپل اور فیکلٹی ممبران اور این ایس ایس رضاکاروں نے ایکو پارک میں پودے لگائے۔ شجرکاری مہم میںپروفیسر منظور اے وانی ،پروفیسر صدف نذیر ، ڈاکٹر تبسم قادری ، پروفیسر شازیہ مشتاق ، ڈاکٹر شبانہ اسلم ، ڈاکٹر فہیمہ گل ، پروفیسر تبسم حبیب ، پروفیسر نگہت جان ، ڈاکٹر عبید یعقوب ، ڈاکٹر خالدہ حسن ، ڈاکٹر سمیرا سراج ، سید رشید کے علاوہ طالب علموں نے شرکت کی ۔