جموں// پولیس نے کشتواڑ میں گذشتہ 13 برسوں سے مفرور ایک سابق جنگجو کو شالیمار کشتواڑ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اتھولی کی ایک ٹیم نے انسپکٹر سوہن سنگھ کی سربراہی میں کئی مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور شالیمار کشتواڑ علاقے سے گذشتہ تیرہ برسوں سے مفرور ایک سابق جنگجو کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت نعیم احمد ولد بشیر احمد ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔