سرینگر/ / گاندربل پولیس نے امرناتھ یاترا پر جانے والے پانچ افراد پر مشتمل گروپ ،جن کے پیسے گم ہوئے ، ان کی مالی مدد کی ۔ پولیس سٹیشن کنگن گاندربل میں پانچ افراد پر مشتمل یاتریوں کا ایک گروپ ،جن میں چار خواتین اور ایک مرد شامل تھا،جو کہ بالہ تل راستے سے امر ناتھ گپھاکے درشن کیلئے جا رہے تھے، نے خلاصہ کیا کہ اُن کے پیسے کھوگئے ہیںاور اب ان کے پاس یاترا پر جانے کیلئے پیسے نہیں ہے ۔ پولیس سٹیشن کنگن میں تعینات افسروں اور اہلکاروں نے اپنی جیبوں سے پیسے جمع کرکے پانچ ہزار روپئے فراہم کئے ۔