سرینگر// پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے اور ان کے مسائل کو اُجاگر کرنے کی غرض سے ایس ڈی پی او ویسٹ سرینگر فُرقان قادری کی صدارت عوامی دربار منعقد ہوا۔ عوامی دربار میں غو ثیہ کالونی بمنہ کے معزز شہریوں نے علاقے کے مسائل اُجاگر کئے ۔ ایس ڈی پی او ویسٹ نے لوگوں کے مسائل سُنے اور یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائیگا ۔عوامی دربار میں منشیات ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات جیت ہوئی ۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات ودیگر جرائم کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔