سرینگر//پولیس سربراہ ایس پی وید نے قو ت ِسماوی اور قو ت ِ گو یائی سے محروم3طلباء کے علاج ومعالجہ کیلئے والدین کو12.31لاکھ روپے عطیہ دیا۔ماڈرن ہائی اسکول رام باغ میں زیر تعلیم 3طلبہ کے والدین پویس سربراہ سے ملاقی ہوئے ۔ ستمبر2015میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی عہدے پر تعینات وی کے سنگھ نے پہل کرتے ہوئے مذکورہ سکول میں زیر تعلیم15طلباء کی سکریننگ کی تھی ۔یہ پہل پولیس نے سیوک ایکشن پلان (سی اے پی) کے تحت کی تھی ۔ صدرہسپتال سرینگر میں شعبہ ای این ٹی کے خصوصی معالج نے دو طلبہ عابدہ حنیف دختر محمد حنیف لون ساکنہ اولڈ برزلہ اور رتبہ رشید دختر عبدالرشید حجام ساکنہ نار کارہ بڈگام ’’ کو چلیئر ایمپلانٹ‘‘ جراحی سے مستفید ہوسکتی ہیں ۔سی اے پی کے تحت ریاستی پولیس نے بذریعہ پرنسپل سیکریٹری 12لاکھ روپے واگزار کئے ۔اس کے علاوہ 31ہزار روپے عابد حسین ولد ارشد احمد ساکنہ لتر پلوامہ نامی طالب علم کو سننے کے آلہ کیلئے واگزار کئے گئے ۔پولیس بیان کے مطابق’’ کو چلیئر ایمپلانٹ‘‘ کی جراحی پروفیسر ڈاکٹر رفیق پانپوری سابق پرنسپل گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ،ڈاکٹر روف احمد ،ایچ او ڈی ای این ٹی صدر اسپتال سرینگر نے انجام دی جبکہ سننے کے آلہ کو طالب علم میں ڈاکٹر طارق احمد نے نصب کیا۔ خیر سگالی پروگرام کے تحت تینوں اسکولی بچوں نے والدین کے ہمراہ ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات کی اور مالی امداد کیلئے ان کی سراہنا کی۔