سرینگر//دختران ملت نے گیسو تراشی کا شکار ہونے والی خواتین کے سلسلے میںپولیس کے حالیہ بیان کہ متاثرہ خواتین کو مختلف ٹیسٹوں سے گزارا جائے گا ، خواتین کی ایک اور تذلیل ہے۔ایک بیان میں دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ پولیس کا یہ طرز عمل تحقیقات کرنے کی بجائے متاثرین کو خوفزدہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نارکو انالیسز کی جانچ میں ایک شخص کو کئی مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان سخت مشکلات میں متحد رہنا چاہئے اور پولیس سے تعاون نہیں کرنا چاہئے ۔