سری نگر// پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے قاضی پورہ علاقے میں پیر کی صبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں 5 یو بی جی ایل اور 150 راو¿نڈس شامل ہیں۔