جموں//ایس ایس پی جموں کی طرف سے منشیات مخالف مہم سنجیونی کے تحت نروال علاقہ سے دوغیرریاستی افراد کوروک کر ان کے قبضے سے 10 کلوگرام گانجا برآمدکیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نروال علاقہ میں دوافرادکوتلاشی کے لئے روکاگیاجس کے دوران ان کے قبضے سے 10 کلوگرام گانجابرآمدکرکے انہیں گرفتارکرلیا۔ پولیس نے تریکوٹہ نگر تھانے میں دونوں افرادجوکہ راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔ پولیس نے یہ کاروائی خصوصی اطلاع ملنے پرایس ایچ او بھرت شرما اور ایس ڈی پی اوسٹی ایسٹ ارون جموال وایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چوہدری کی نگرانی میں عمل میں لائی ۔علاوہ ازیں ایس ایچ او نگروٹہ بھوشن سنگھ منہاس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹی سی پی نگروٹہ پرناکہ لگایاجس کے دوران سرینگرسے جموں کی طرف آرہے ایک ٹمپوکوتلاشی کیلئے روکاگیاجس کی تلاشی کے دوران ٹمپوسے 5.400 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ اس ٹمپومیں اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک منشیا ت سمگلرکوگرفتارکرکے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں نیوپلاٹ علاقہ میں پولیس نے ایک شخص سے 3 گرام ہیروئن ضبط کی گئی ۔ اس کے علاوہ کچی چھائونی میں ناکہ پرتلاشی کے دوران 75 گرام چرس کوپولیس نے اپنے قبضے میں لے کر سمگلروں کے سمگلروں کے خلاف معاملات درج کرلئے۔علاوہ ازیںپولیس نے ایک منشیات سمگلرکوجموں شہرکے مختلف مقامات پر سپلائی کرنے کی پاداش میں گرفتارکیاہے۔ پولیس افسرکے مطابق منشیات مخالف مہم کے تحت باغ باہو علاقہ سے ایک شخص کوگرفتارکیاگیا جس کے قبضے سے 720 نشہ آور کیپسول ،370 نسٹران گولیاں اور500 گرام بھنگ ضبط کی گئی ۔پولیس نے نوجوان کو جموں شہرمیں منشیات کاکاروبارکرنے کی پاداش میں تھانے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔