بلال فرقانی
سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھاری پھیر بدل کر کے 50 سینئر پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات صادر کئے۔ایک حکم نامہ میں ایس ایس پی سیکورٹی جموں سورن سنگھ کوتوال کو تبدیل کر کے پہلی بٹالین،ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ اعجاز احمد بٹ کمانڈنٹ،آئی آر I13 بٹالین کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ، آئی آر10ویں بٹالین میںفیاض احمد لون کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ فیاض احمد لون کو جاوید احمد ڈار کی جگہ آئی جی پی آرمڈ میں ایس او تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد عارف ریشو، ایس ایس پی، ریلویز جموں کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے کمانڈنٹ، 8ویں بٹالین آئی آرپی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
کمانڈنٹ فیاض احمد لون کو تبدیل کرکے آئی جی پی آرمڈ/آئی آر پی کشمیر کا ایس او بنایا گیا۔شمشیر حسین کمانڈنٹ 13بٹالین کو ایس ایس پی سیکورٹی جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیاجبکہ منظور احمد میر، ایس پی ٹریفک (رورل) کشمیر کو رویندر پال سنگھ کی جگہ اے ڈی جی پی سیکورٹی میں اسٹاف آفیسر تعینات کیا گیا۔محمد ارشد، کو13 ویں بٹالین کا کمانڈنٹ جبکہ ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، کو تبدیل کرکے غلام جیلانی وانی کی جگہ ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔وانی کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں مزید تقرری کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اے ڈی جی پی سیکورٹی کے اسٹاف آفیسر رویندر پال سنگھ کو منظور احمد میر کی جگہ ایس پی ٹریفک (رورل) کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیاقت علی، ایس پی( پی سی آر کشمیر)، کو دستیاب اسامی پر تبدیل کر کے کمانڈنٹ آئی آر نویں بٹالین کے بطور تعینات کیا گیا۔آئی آر5ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ابرار احمد چودھری، کو12بٹالین کے کمانڈنت جبکہ جمیل احمد، وائس پرنسپل، ایس ٹی سی تلواڑہ، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے پرنسپل، ایس ٹی سی تلواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق آئی جی پی آرمڈ/آئی آر کشمیر کے اسٹاف آفیسرجاوید احمد ڈار، کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ، جے کے اے پی تیسری بٹالین تعینات کیا گیا ہے،جبکہ کمانڈنٹ، خواتین بٹالین کشمیرسنجے کمار بھگت،، کا تبادلہ کرکے14ویں بٹالین اور آرمڈ پولیس کے تیسرے بٹالین کے کمانڈنٹ سکھدیو راج کو دستیاب اسامی پر کمانڈنٹ، آئی آر ساتویں بٹالین تعینات کیا گیا۔راج سنگھ، کمانڈنٹ، آرمڈ پولیس14واں بٹالین، کو دستیاب اسامی پر ایس پی،سی آئی ڈی سیل، نئی دہلی کے طور پر تبدیل اور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایم فضیل قریشی، جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر)، ایس ایس ایف، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایس پی ٹریفک (سٹی) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ۔رنجیت سنگھ، وائس پرنسپل، پی ٹی ایس، کٹھوعہ کا تبادلہ کرکے ایس پی ٹریفک (رورل) جموںکے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ناصر احمد، ایڈیشنل ایس پی، سیکورٹی، جموں، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اوراے پی ایچ کیو میں اسٹاف آفیسر دشانت شرما کا تبادلہ کرکے وائس پرنسپل، پی ٹی ٹی آئی وجے پورتعینا ت کیا گیا۔آرڈر کے مطابق محمد آفتاب میر، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر22ویں بٹالین، کو دستیاب اسامی پر ایس پی،سی آئی ڈی، کشمیر کے طور پر تبدیل اور تعینات کیا گیا ہے جبکہ موہن لال کیتھ، ایس پی، ٹریفک (رورل) جموں کا تبادلہ کر کے ایس پی، ریلویز تعینات کیا گیا۔راجہ عادل حامد گنائی، ڈپٹی کمانڈنٹ بی این، کا تبادلہ کر کے ایس پی، سی آئی ڈی (اے) ہیڈ کوارٹر کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ اعجاز احمد زرگر، ایس پی، سی آئی ڈی (اے) ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا۔طاہر اشرف بھٹی، ایس پی، ایچ آر سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر، کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایس پی، سی آئی ڈی سی ایل، کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ فاروق قیصر ملک کو سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر میں ایس پی کے طور پر تعینات ہے۔