جموں//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے گلشن گرائونڈ جموںمیں 26؍ فروری منعقدہ 28ویں پولیس پبلک میلے کے دوران جیتنے والوں میں آج انعامات تقسیم کئے ۔ اس تقریب پر چیئرپرسن پولیس پریوار بھارتی وید ،کئی سینئر پولیس افسران اورپریوار کے خاتون ارکان بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر گلشن گرائونڈ جموںمیں آج کل 88 انعامات جیتنے والوں میں تقسیم کئے گئے۔ڈاکٹر وید اور بھارتی وید نے انعامات جیتنے والوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات دیں۔ ڈاکٹر وید نے جیتنے والوں خاص طور سے لوگوں کو اس میلے میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔انعامات میں 8سوفٹ ڈیزائر ، 8وگین آر ، 8آلٹو کاروں کے علاوہ 8سکوٹیاں ، 8 موٹر سائیکل ، 8 لیپ ٹاپ ، 8 ایل ای ڈیز ، 8ریفریجریٹر ، 8ٹیبس ، 8 سمارٹ فونز اور 5000روپے کے نقد ی انعامات بھی شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ریفل ڈرا انتہائی شفاف طریقے پر نکالے جاتے ہیں ۔انہوں نے جیتنے والوں سے کہا کہ ان چیزوں کو بہتر طریقوں سے بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ اُن کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اس طرح کے میلوں سے عوام اور لوگوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو سمجھنے اور استفسار کرنے کا بہترین موقعہ فراہم ہوتا ہے۔علاوہ ازیں لوگ موزوںقیمتوں پر مختلف اشیاء بھی خرید پاتے ہیں۔ڈی جی پی نے اعلان کیا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر نے فیصلہ لیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈبلیو اے کی طرف سے زونل سطحوں کے علاوہ رینج سطحوں پر بھی پولیس پبلک میلے منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے پی ڈبلیو ڈبلیو اے اور سینئر افسروںکی مشاورت سے خد و خال طے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017ء کے دوران دو زونوں میں اس طرح کے میلے منعقد کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران اور پی ڈبلیو ڈبلیو اے کے ارکان بھی موجود تھے۔