پولیس ٹریننگ سنٹر شیری میں ٹی 10 کر کٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ// پولیس ٹریننگ سینٹر شیری میں ٹی ٹین (ٹی-10)کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایونٹ کا فائنل میچ جمعہ کو ایس ٹی سی اسٹاف الیون اور ٹرینیز الیون کے مابین کھیلا گیا۔جس میں ایس ٹی سی اسٹاف الیون نے سخت مقابلے کے بعد معرکہ سر کر لیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایونٹ کے فائنل میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔ جبکہ اس موقع پرپرنسپل ایس ٹی سی جمیل احمد”مہمان خصوصی” کی حیثیت سے شریک تھے۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے اور ان کا جوش بڑھانے کے لئے ان کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جس سے فائنل کا یہ اہم میچ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ایس ٹی سی اسٹاف الیون نے اس دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹرافی اپنے نام کی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز پیش کئے۔

Share This Article