اشفاق سعید
کرناہ // پولیس کی جانب سے شروع کئے گئے والی بال لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنیچر کو ڈگری کالج کنڈی کے احاطے میں کھیلا گیا ۔دھنی والی بال ٹیم نے ٹیٹوال کو اس میچ میں شکست دی ۔کرناہ پولیس نے سپورٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈگری کالج کنڈی میں ایک والی بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں علاقے کی قریب 16ٹیموں نے شرکت کی ۔سنیچر دن Sکے تین بچے ٹیٹوال اور دھنی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس کو دھنی نے 3/2سے اپنے نام کر لیا ۔پولیس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب کے دوران صدارت کے فرائض اے ایس پی کپواڑہ پردیب سنگھ نے انجام دئے جبکہ فوج کے ٹوآئی سی مکھلپٹھانیہ اور سابق ایس ایس پی سید شبیر گیلانی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے وہاں موجود تھے ۔تقریب میں پنچایتی اراکین ، سیول سوسائٹی ، سپورٹ ایسوسی ایشن کرناہ ، بیوپار منڈل کے زعمائوں کے علاوہ علاقے کی محزز شخصیات نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ ایس ایچ اور کرناہ مدثر احمد کی سربراہی میں انجام دئیے گئے تھے۔
پولیس والی بال لیگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر