عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں وکشمیر پولیس نے گزشتہ دس برسوں سے مفرور ایک شخص کو گرفتار کر اس کیخلاف درج معاملہ کی تحقیقات کا عمل دوبارہ سے شروع کر دیا ہے ۔ایس پی سٹی نارتھ جموں شیوم سدھارتھ،آئی پی ایس اور ایس ڈی پی او سٹی نارتھ جموں شی دیویندر سنگھ بندھرال کی نگرانی میں اور انسپکٹر وکاس ڈوگرہ ایس ایچ او بس اسٹینڈ کی قیادت میں ایک مفرور ٹیم کو گرفتار کرنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔ جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد اقبال ولد عبداللہ بھٹ سکنہ گندونہ ضلع ڈوڈہ کے طوپر ہوئی ہے جو گزشتہ 10 سالوں سے ایف آئی آر نمبر 74/2014 U/S 4/5 میں گرفتاری سے مفرور تھا۔