سرینگر/پولیس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ وسطی ضلع بڈگام کے کرالہ پورہ چیک پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے جنگجو کی شناخت ضرار ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو کالعدم تنظیم جیش کے ساتھ وابستہ تھا اور وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ غیر ملکی جنگجو ان گروہوں کے ساتھ منسلک تھا جو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں براہ راست ملوث رہ چکا ہے جبکہ اس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
پولیس نے کہا کہ جائے جھڑپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔