عشرت حسین بٹ
منڈی// منڈی پولیس نے ایک فوری اور موثر کارروائی میں تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کو تلاش کر کے اس کے اہل خانہ سے دوبارہ ملایا ہے۔ پولیس نے جاری بیان میں بتایا کہ منڈی تحصیل سے تعلق رکھنے والا ایک لاپتہ شخص جس کی شناخت قیوم احمد ولد مختار احمد، سکنہ گگڑیاں، منڈی، جس کے 11/جولائی/2025 کو لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، کو پولیس چوکی ساوجیاں کی ایک ٹیم نے بازیاب کر کے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مذکورہ شخص کو بحفاظت قانونی سرپرستوں کے حوالے کر دیا گیا۔ نتیجتاً لاپتہ شخص کی رپورٹ کو سرکاری طور پر بند کر دیا گیا ہے گمشدہ شخص کے اہل خانہ نے پونچھ پولیس بالخصوص پولیس چوکی ساوجیاں کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اپنے لاپتہ کنبہ کے رکن کو تلاش کرنے میں بروقت اور مخلصانہ کوششیں کیں ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ پولیس تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے معاملات میں فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔