سرینگر +ڈورو+شوپیان +بیروہ+ترال //خواتین کے گیسو تراشنے کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور تازہ واقعات سرینگر،شوپیان، بیروہ اور ڈورو میں پیش آئے ہیں۔ اس دوران پولیس نے ملوثین کی نشاندہی کرنے والوں کے انعام میں دوگناہ اضافہ کردیا ہے جو 6لاکھ مقرر کی گئی ہے۔نوگام میں ناکام کوشش کے بعد سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں ایک 45 سالہ خاتون کے بال کاٹے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق بنہ پورہ بٹہ مالو کی رہنے والی دو بچو ں کی ماں بلقیس اختر زوجہ عبدالرشید شیح کچن میں تھی تواس دوران دو نقاب پوش، جنہوں نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے، گھر میں داخل ہوئے اور اُس پر سپرے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی اور پھر اُس کے بال کاٹ دئے گئے ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ساڑھے پانچ پیش آیا ۔ایس ایچ او بٹہ مالو پرویز احمد کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے گھر میں تھی اور اس دوران دو افراد اُن کے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے یہ واردات انجام دی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کی نفری کو بڑھا دیا ہے ۔اورروپوش افراد کی تلاش جاری ہے ۔واقعہ کے بعد علاقے کے مرد زن نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ ادھرویری ناگ میں اتوار دوپہر کو 17سالہ یتیم لڑکی (نام مخٖفی)ساکن ملک پورہ ویر ی ناگ کے بال اُس وقت تراشئے گئے جب مذکورہ لڑکی کچن میں اکیلی ناشتہ بنانے میں مصروف تھی ،مذکورہ لڑکی کی ماں جو ہنی گھر میں داخل ہوئی تو اُس نے لڑکی کو بہیوشی کی حالت میں پایا۔ لڑکی کو بہیوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال صحن میں جمع ہوئی اور احتجاج شروع کیا جبکہ دکانداروں نے دُکانوں کے شٹر گرادئے ۔ مقامی ایس ایچ او کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔ شاہد ٹاک کے مطابقصفہ نگری زینہ پورہ شوپیان میں اتوار قریب ایک بجے شوکی جان زوجہ مُد ثر احمد وانی اپنے میوہ باغ میں کام کاج میں مشغول تھی، تب نا معلوم افراد نے اُسکے بال کاٹ دیئے ۔لوگوں کے مُطابق جب نامعلوم افراد نے شوکی کے بال کاٹ دیے اُس وقت شوکی کا بیٹا جس کی عمر 8سال ہے اپنی ماں کے ساتھ تھا ،جو یہ منظر دیکھ کر چلایا جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگ انکی طرف بھاگ کر آئے اور بال کاٹنے والے افراد بھاگ گیٔ۔ادھر لوس دینو شوپیان اور واسو ہال شوپیان سے بھی اسی طرع کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ادھر ضلع بڈگام میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔چیو ڈارہ بیروہ میں21سالہ لڑکی نگینہ اختر کے بال اس وقت کاٹے گئے جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔اسکے والد بشیر احمد کے مطابق ایک ہمسایہ نے اسے بیہوش پایا اور اسکے بال کاٹے ہوئے تھے۔ ضلع میں یہ ساتواں واقعہ ہے۔دریں اثناء سمیوہ ترال میں پیش آئے واقعہ کے حوالے سے پولیس نے متاثرہ لڑکی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں کتاب لانے کی غرض سے جا رہی تھی اسی اثنا ء میں وہ بے ہوش ہوئی ہے جسکے بعد انہیں پتہ نہیں کیا ہوا ہے جس کے ساتھ ہی ان کی ایک قریبی رشتہ دار لڑکی ان کے گھر کی طرف آرہی تھی جس کے کمرے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی غالباً واردات انجام دینے والا شخص کھڑکی سے فرار ہوا ۔اس حوالے سے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ترال اعجاز احمد نے بتایا کہ انہوں نے جائے واردات کا فوری معائنہ کر کے پائوڈر کا ایک پاکٹ ضبط کر نے کے علاوہ پائوں کے عکس پائے ہیں۔جن کی تحقیقات شروع
کی گئی ہے۔