سرینگر// حکومت نے وادی میں5اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر تیجندر سنگھ کو ایس پی بڈگام تعینات کیا ۔ ایک سرکاری حکمنامہ زیر نمبر478-HOMEof2017 کے تحت عبدالوحید شاہ کی جگہ ایس ایس پی بڈگام تعینات کیا گیا۔ایس ایس پی بڈگام عبدالوحید شاہ کو تبدیل کر کے جاوید احمد کول کی جگہ پولیس ہیڈ کواٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلڈنگس تعینات کیا گیا۔ جموں کشمیر آئی پی ایس بیچ2009کے افسر راہل ملک جو اپنی تعیناتی کا انتظار کر رہے تھے کو،تیجندر سنگھ کی جگہ ایس پی سی آئی ڈی جموں تعینات کیا گیا۔پولیس ہیڈ کواٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلڈنگس جاوید احمد کول کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کواٹرس تعینات کیا گیا۔ یو این مشن سے واپسی کے بعداپنی تعیناتی کے احکامات کا انتظار کر رہے ایس ایس پی الطاف احمد خان کو آرمڈ پولیس7ویں بٹالین کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔