سرینگر //ڈائریکٹر جنرل پولیس کے راجندرا کمار نے پولیس ٹیلی کمیونی کیشن ہب کا دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ ڈی جی پی نے اس موقعہ پر کہا کہ جموں کشمیر پولیس کے کام کاج میں مزید بہتری لانے لانے کیلئے پولیس مواصلاتی نیٹ ورک کو بڑھاوا دینا لازمی بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی مختلف شاخوں میں تال میل کو بنائے رکھنے میں مواصلاتی نظام ایک کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک موثر اور مستحکم مواصلاتی نظام سے افرادی قوت کے کام کاج میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی بہتر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران جموں کشمیر پولیس کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مختلف شاخوں کو نزدیک لانے کیلئے جدید سہولیات سے لیس پولیس ٹیلی کمیونی کیشن ہب سرینگر میں قایم کیا گیا ہے ۔ جہاں جدید طرز کے آلات اور تربیت یافتہ عمل دستیاب ہے ۔ کے راجندرا نے ا س ہب کو قابلِ کار بنانے کیلئے پولیس ٹیلی کمیونی کیشن ونگ کی تعریف کی ۔ اس موقعہ پر پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی ڈی جی پی کے ہمراہ تھے