سرینگر// حاجن بانڈی پورہ میں معرکہ آرائی کے دوران مارے گئے پولیس اہلکار ظہیرعباس خان ساکن پونچھ کو ڈسڑکٹ پولیس لاینز سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ خراج عقیدت کی اس تقریب پر جموں و کشمیر کے نائب وزیرا علیٰ نرمل سنگھ ، ڈائریکٹرجنرل پولیس ایس پی وید ،انسپکٹرجنرل پولیس کشمیر زون منیر احمد خان ، آئی جی پی ٹریفک جگجیت کمار، فوج و سی آر پی افسران ، ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔ مذکورہ اہلکار اپنے پیچھے والدین، بیوی اور تین کمسن بچے مہتاب ظہیر عمر دس سال، مانک احمد عمر آٹھ سال اور سمیرہ ظہیر عمر پانچ سال،اپنے پیچھے چھوڑ گئے۔