راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل پولیس کے اہتمام سے منگل کو قمریہ کھیل میدان میں فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہواجس کا افتتاح ایس ایس پی نکھل بورکرنے کیا۔ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے ضلعی کھلاڑیوں کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر ایس ایس پی نے افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے دونوں ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلع کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں سے کھیلوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو سنوارنے کا موقع تلاش کریں۔