سرینگر //انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیر زون منیر احمد خان نے جنوبی کشمیر کا دورہ کرکے اننت ناگ اور پلوامہ ضلع میں پولیس آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور سیول سوسائٹی ، ٹریڈ یونین اور اوقاف کمیٹی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ، پولیس جوانوں کے ساتھ دربار میں شرکت کی ۔انسپکٹرجنرل آ ف پولیس کشمیر زون منیر احمد خان نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا اُن کے ہمراہ ہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی کشمیر ر شری ایس۔ پی پانی بھی موجود تھے۔انہوں نے پولیس آفیسرا ن کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔آئی جی پی نے پولیس آفیسران پر زور دیا کہ عام لوگوں کے ساتھ بہتر تام میل قائم رکھیں تاکہ امن و امان کی صورت حال میں بہتر آسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو عام لوگوں کی مدد کیلئے پرامن ماحول قائم کرناچاہئے اور دوران ڈیوٹی لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا چاہئے۔آئی جی پی کشمیر نے ڈسڑکٹ اننت ناگ میں پولیس پبلک میٹنگ کی سربراہی کی جس میں ٹرانسپورٹ ممبروں ، اوقاف کمیٹی ، ٹریڈ یونین اور ضلع اننت ناگ کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں شریک لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے انہوںنے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سننے کے اور انہیں یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ پولیس کا اپنا بھر پور تعاون دیں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہیں۔جنوبی کشمیر کے دونوں اضلع کے پولیس آفیسران نے آئی جی پی کو سیکورٹی صورت حال ،کرائم کنٹرول ، کمینٹی پولسنگ اور اپنے اپنے علاقوں کے پولیس انتظامات کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔آئی جی پی نے اننت ناگ میںپولیس جوانوں کے ساتھ دربار میں شرکت کی۔ انہوں نے جوانوں کے مطالبات کافی غور سے سننے کے بعد اُنہیں یقین دہانی کی کہ اُن کے جائیز مطالبات اور ولفیر کی طر ف پورا دھیان دیا جائے گا ۔ پلوامہ میٹنگ میں ایس ۔ایس۔ پی پلوامہ محمد اسلم ، ایس ۔ایس۔ پی اونتی پورہ محمد زاہد ملک، ایس۔ پی شوپیان ، امبرکار شری رام دنکار نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ اننت ناگ میٹنگ میں ایس۔ ایس۔ پی اننت ناگ زبیر احمد خان، ایس۔ پی کولگام دھرپاٹل، اے۔ ایس۔ پی اننت ناگ اعجاز رسول کے علاوہ پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔